Entertainment
سارہ علی خان نے پارٹی میں لڑکی کو کرسی سے دھکا دیا: اوری کا حیران کن دعویٰ
بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق دوست اور معروف انٹرنیٹ شخصیت اورہان اوترامانی، جو اوری کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے اداکارہ سے متعلق ایک پرانا اور حیران کن واقعہ بیان کیا ہے۔
مصنف Rubab Shakeel116K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کے سابق دوست اور معروف انٹرنیٹ شخصیت اورہان اوترامانی، جو اوری کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے اداکارہ سے متعلق ایک پرانا اور حیران کن واقعہ بیان کیا ہے۔
اوری نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ ایک پارٹی کے دوران سارہ علی خان نے بیٹھنے کے لیے ایک لڑکی کو کرسی سے دھکا دے دیا، تاہم اس واقعے کا الزام بعد میں مجھ پر عائد ہو گیا۔
اوری کے مطابق میں اور سارہ پارٹی میں بیٹھنے کے لیے جگہ تلاش کر رہے تھے کہ میں نے ایک لڑکی کو کرسی پر بیٹھے دیکھا، سارہ نے اس لڑکی کو کرسی سے اٹھا دیا اور دونوں وہاں بیٹھ گئے۔
مشہور بھارتی انفلوئنسر اوری کا سوشل میڈیا کی ہوش ربا کمائی کا انکشاف


