بھارتی کامیڈین سمے رائنا نے اسٹینڈ اپ کامیڈین شارون ورما کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض انٹرنیٹ کی قیاس آرائیاں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سمے رائنا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر سوال و جواب کے دوران ایک مداح کے سوال پر واضح کیا کہ میں شارون ورما کو ڈیٹ نہیں کر رہا۔
واضح رہے کہ شارون ورما، سمے رائنا کے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کے پہلے سیزن میں بطور کنٹسٹینٹ شو کا حصہ بنی تھیں اور حال ہی میں دوسرے سیزن میں بطور پینلسٹ واپس آئی ہیں۔