Entertainment
حمیرا بانو اور عثمان پیرزادہ کی شادی کی افواہوں کی تردید
پاکستانی ٹی وی کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو اور سینئر اداکار عثمان پیر زادہ نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کر دی۔
مصنف Rubab Shakeel184K بار پڑھا

پاکستانی ٹی وی کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو اور سینئر اداکار عثمان پیر زادہ نے اپنی شادی کی افواہوں کی تردید کر دی۔
حمیرا بانو نے اگست میں اپنی شادی کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ سوشل میڈیا پر ظاہر نہیں کیا تھا، جس کے بعد ان کی شادی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔
سوشل میڈیا کے متعدد پیجز پر یہ افواہ پھیلائی گئی کہ حمیرا بانو نے سینئر اداکار عثمان پیر زادہ سے شادی کر لی ہے اور عثمان پیر زادہ نے اپنی اہلیہ ثمینہ پیر زادہ کو طلاق دے دی ہے۔
سینئر اداکارہ حمیرا بانو رشتۂ ازدواج میں منسلک


