Entertainment
’تارا سوتاریا نے جو کیا ٹھیک کیا‘، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی حمایت
بالی ووڈ اداکارہ تارا سوتاریا کی حمایت میں سوشل میڈیا صارفین سامنے آگئے اور کہا ’اداکارہ نے جو کیا ٹھیک کیا‘۔
مصنف Aqib Ali38K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ تارا سوتاریا کی حمایت میں سوشل میڈیا صارفین سامنے آگئے اور کہا ’اداکارہ نے جو کیا ٹھیک کیا‘۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں 30 سالہ تارا سوتاریا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ان کا پیچھا کرنے اور حد سے زیادہ قریب آنے والے فوٹوگرافر کو وہ پیچھے دھکیل رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے کے دوران فوٹوگرافرز کے نامناسب رویہ اختیار کرنے کے ساتھ اداکارہ پر آوازیں کسنے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے تارا سوتاریا کے اقدام کو بالکل درست کہا اور فوٹوگرافر کے عمل کو ذاتی حدود کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔
ذہنی سکون، اندرونی اطمینان اولین ترجیح ہیں، تارا سوتاریا


