شردھا کپور کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل ہوگئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور زیادہ تر اپنی زندگی کو نجی رکھت

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کی بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ ڈیٹنگ کی تصاویر وائرل ہوگئیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور زیادہ تر اپنی زندگی کو نجی رکھتی ہیں اور بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے کے وہ اپنی زندگی کے خاص لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔تاہم حال ہی میں اداکارہ اپنی چھٹیاں گزارنے بیرون ملک گئیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کی وجہ ان کی چھٹیاں نہیں بلکہ بوائے فرینڈ راہول مودی ہیں۔جی بالکل شردھا کپور نے انسٹاگرام پر اپنی اور راہول مودی کی چھٹیاں گزارنے کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں ایک ساتھ کھاتے، کتابیں پڑھتے، اور گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ چھوٹی سی چھٹی تو بنتی ہے ناں۔واضح رہے کہ شردھا کپور اور اسکرین رائٹر و پروڈیوسر راہول مودی کے درمیان تعلقات کی پہلی بار خبریں 2024 میں سامنے آئی تھیں۔



