Entertainment
رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ نے سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
مصنف Rubab Shakeel54K بار پڑھا

پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ نے سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
رجب بٹ ایک بار پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کے حوالے سے خبروں کی زد میں ہیں، ان کے یوٹیوب پر 9 ملین، انسٹاگرام پر 3 ملین جبکہ ٹک ٹاک پر تقریباً 1 ملین فالوورز ہیں۔
ایمان اسد کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ رجب بٹ نے ایک بار پھر اپنی سابق اہلیہ کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔
وکیل نے بتایا ہے کہ قانونی نوٹس میں رجب بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایمان اسد کی جانب سے رجب بٹ کو بدنام کرنے کے لیے کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز بنائی اور شیئر کی جا رہی ہیں۔
رجب بٹ نے سالگرہ پر مبینہ طور پر سابق اہلیہ کو ہتک عزت اور بیٹے کی کسٹڈی کا نوٹس بھجوا دیا


