پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں سامنے آنے والے ایک پرانے اسکینڈل پر خاموشی توڑ دی۔
اداکارہ پر معروف بیوٹیشن، کاروباری شخصیت اور سماجی کارکن مسرت مصباح کے شوہر کے ساتھ مبینہ تعلقات کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
جیا علی نے اپنے کیریئر کا آغاز مسرت مصباح کے سیلون سے کیا تھا، وہ اس وقت صرف 18 سال کی تھیں، بعد ازاں انہیں سیلون کی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا، جس کے بعد ان کا نام مسرت مصباح کے شوہر عامر کے ساتھ جوڑا گیا۔