Entertainment
شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کے ساتھ حالیہ ڈیٹنگ کی تصاویر شیئر کر دیں
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی جھلکیاں شیئر کر دیں، ان میں چھٹیوں کے دوران کھانے پینے، تفریح اور راہول مودی کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات کی تصویریں شامل ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada120K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بوائے فرینڈ راہول مودی کے ساتھ اپنی حالیہ ڈیٹنگ کی جھلکیاں شیئر کر دیں، ان میں چھٹیوں کے دوران کھانے پینے، تفریح اور راہول مودی کے ساتھ گزرے خوبصورت لمحات کی تصویریں شامل ہیں۔
شردھا کپور عموماً اپنی ذاتی زندگی کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھتی ہیں، تاہم وہ کبھی کبھار سوشل میڈیا پر اپنے دوست راہول مودی کے ساتھ اپنے تعلق کی جھلکیاں ضرور شیئر کرتی ہیں۔
گزشتہ روز شردھا نے انسٹاگرام پر اپنی حالیہ چھٹیوں کی تصاویر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں ان کی ڈیٹ نائٹ کی جھلک دکھائی دی، جہاں راہول مودی ان کے فوٹوگرافر بنے نظر آئے۔



