بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ مین اسٹریم اور کمرشل فلموں میں اداکاراؤں کو کردار ان کی صلاحیت کے بجائے مارکیٹ ویلیو، مقبولیت، روابط اور انڈسٹری میں اثر و رسوخ کی بنیاد پر دیے جاتے ہیں۔
تاپسی پنو جو مشکل اور منفرد موضوعات پر بننے والی فلموں میں اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں، نے 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’ڈنکی‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
اگرچہ فلم کی باکس آفس کارکردگی شاہ رخ خان کی اس سے قبل ریلیز ہونے والی فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کے مقابلے میں نسبتاً کم رہی، تاہم ’ڈنکی‘ تاپسی پنو کے کیریئر کی سب سے بڑی کمرشل کامیابی ثابت ہوئی۔