Entertainment
گفتگو میں محتاط اور شائستگی کے دائرے میں رہنا چاہیے، کیلاش کھیر
معروف بھارتی گلوکار، لائیو پرفارمر اور کمپوزر کیلاش کھیر کا کہنا ہے کہ گفتگو میں محتاط روی، نرمی اور شائستگی کے ساتھ تہذیب کے دائرے میں رہنا چاہیے۔
مصنف Shaukat Pirzada93K بار پڑھا

معروف بھارتی گلوکار، لائیو پرفارمر اور کمپوزر کیلاش کھیر کا کہنا ہے کہ گفتگو میں محتاط روی، نرمی اور شائستگی کے ساتھ تہذیب کے دائرے میں رہنا چاہیے۔
میرٹھ سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ گلوکار نے یہ تبصرہ کامیڈی شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں بہار اور کشمیر سے متعلق کیے گئے مذاق پر ہونے والی تنقید کے تناظر میں کیا۔
کیلاش کھیر کا یہ تبصرہ کامیڈین سمے رائنا اور کامیڈین شارون ورما کے درمیان انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کے سیزن 2 میں ہونے والی ایک گفتگو پر تنقید کے دوران سامنے آیا ہے۔ اس معاملے نے سیاسی توجہ بھی حاصل کی ہے کیونکہ اس میں بہار اور کشمیر سے متعلق مذاق کیے گئے تھے۔
ارچنا پورن سنگھ کے بیٹے آریامن کا سمے رائنا کے ’بےروزگار بچہ‘ کہنے پر ردِعمل
سمے رائنا کو سرکاری سطح پر اعزاز دیے جانے پر سنیل پال سیخ پا


