مومنہ اقبال تنازعہ کیس،ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2026ء) سیشن عدالت لاہور نے اداکارہ مومنہ اقبال کے ساتھ تنازعہ سے متعلق کیس میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت واپس لینے کا تحریری

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2026ء) سیشن عدالت لاہور نے اداکارہ مومنہ اقبال کے ساتھ تنازعہ سے متعلق کیس میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور سمیرا صدیق عدالت میں پیش ہوئے ،اداکارہ مومنہ اقبال عدالت کے روبرو ذاتی حیثیت میں پیش ہوئیں ۔ وکیل ثاقب چدھڑ نے بتایا کہ تفتیشی کی رپورٹ کی روشنی میں عبوری ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں ، عدالت نے ثاقب چدھڑ کے وکیل میاں علی اشفاق کے بیان کو ریکارڈ کا فیصلے کا حصہ بنایا ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق تفتیشی افسر کے مطابق فی الحال گرفتاری مطلوب نہیں ہے ۔ثاقب چدھڑ کے وکیل نے استدعا کی کہ عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کیں جائیں ۔ ثاقب چدھڑ کے وکیل کے بیان کی روشنی میں ضمانت کی درخواستیں واپس کرنے کی بنیاد پر خارج کیں جاتی ہیں۔ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔



