Entertainment
’پسوڑی‘ یوٹیوب پر پہلی 1 ارب ویوز حاصل کرنیوالی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول ترین گانے ’ پسوڑی ‘ نے یوٹیوب پر 1 ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کر لیا۔
مصنف Wajiha Naz179K بار پڑھا

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے مقبول ترین گانے ’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر 1 ارب ویوز کا سنگِ میل عبور کر لیا۔
اس کے ساتھ ہی اس گانے کی ویڈیو 1 ارب مرتبہ دیکھی جانے والی پہلی پاکستانی میوزک ویڈیو بن گئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوک اسٹوڈیو کے آفیشل اکاونٹ نے اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے اسے سُنا، ساتھ گایا اور اسے اپنا بنایا۔



