Entertainment
ایشا ریکھی کا بگ باس میں پہلی بار بادشاہ سے علیحدگی پر اظہارِ خیال
بھارتی اداکارہ اور ماڈل ایشا ریکھی نے گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔
مصنف Wajiha Naz129K بار پڑھا

بھارتی اداکارہ اور ماڈل ایشا ریکھی نے گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ایشا ریکھی نے اتوار 6 ستمبر کو سلمان خان کی میزبانی میں شروع ہونے والے ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ میں بطور امیدوار شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے اپنے 40 سالہ سابق شوہر اور ریپر بادشاہ سے علیحدگی کے بارے میں بات کی۔
اپنی تعارفی ویڈیو میں ایشا ریکھی نے کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ مجھے محبت ہو گئی تھی تو لگا کہ بس یہی وہ شخص ہے جس کی مجھے تلاش تھی، وہ صرف گرین فلیگ نہیں تھا بلکہ پورا گرین فاریسٹ تھا۔
ایشا ریکھی نے بادشاہ سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی


