معروف بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے اپنے شوہر شیلادتیہ مکھوپادھیائے کے ساتھ ازدواجی زندگی اور گھریلو ذمے داریوں کی تقسیم کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔
حالیہ انٹرویو کے دوران شریا گھوشال نے بتایا ہے کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے شیلادتیہ جیسا شریکِ حیات ملا جو گھر کے کاموں میں میرا بھرپور ساتھ دیتا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شریا گھوشال نے بتایا کہ شیلادتیہ اپنے برتن خود دھوتے، باورچی خانے کی صفائی کرتے اور گھر کے کئی دیگر کام بھی سنبھالتے ہیں۔