ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں میخائل کوسس کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے معروف اداکار سرحات مصطفیٰ کیلیچ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
استنبول کے ضلع Kağıthane میں واقع اپارٹمنٹ میں اداکار کو 5 ستمبر کو ان کی دوست نے مردہ حالت میں پایا۔ 51 سالہ اداکار کو گھر کے ایک کمرے کی کرسی میں بے حس و حرکت بیٹھے ہوئے پایا گیا۔
اوزلم ای 3 ستمبر سے سرحات کیلیچ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں تاہم ایسا نہ ہونے پر وہ انہیں دیکھنے کے لیے وہاں پہنچی تھیں۔