مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ نے پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال اور ان کی بہن پر سنگین الزامات لگا دیے۔
مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان گزشتہ کئی ماہ سے جاری قانونی تنازع میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔
مومنہ اقبال نے چند ماہ قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایک رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے ہراساں کیا جا رہا ہے، جس کے بعد ثاقب چدھڑ کا نام سامنے آیا۔
اداکارہ نے معاملہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) تک پہنچایا، جبکہ ثاقب چدھڑ نے بھی اپنا مؤقف حکام کے سامنے پیش کیا۔