معروف اداکار عابد علی کی 7ویں برسی منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) معروف اداکار عابد علی کی 7ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔ اداکارعابد علی 1952میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا او

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) معروف اداکار عابد علی کی 7ویں برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔ اداکارعابد علی 1952میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا اور 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو گئے ۔ انہوں نی1980 اور1990 کی دہائیوں میں کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا۔ انہوں نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ بے شمار فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ اداکارعابد علی کو ڈرامہ ’’وارث ‘‘سے شہرت حاصل ہوئی جبکہ ان کے مقبول ڈراموں میں خواہش، دشت، دوسرا آسمان، مہندی ،پیاس، دوریاں، دیار دل شامل ہیں۔انہوں نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں کام کیا۔عابد علی کو مختلف قومی اور بین الاقوامی اعزات سمیت پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ اداکارعابد علی5ستمبر2019 کو67 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔



