اداکار علی انصاری8ستمبر کو اپنی سالگرہ منائیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) اداکار علی انصاری8ستمبر کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی انصاری8ستمبر 1987کو پیدا ہوئے۔علی انصاری اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ، موسیقار اور ویڈ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) اداکار علی انصاری8ستمبر کو اپنی سالگرہ منائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی انصاری8ستمبر 1987کو پیدا ہوئے۔علی انصاری اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ، موسیقار اور ویڈیو جاکی کے شعبے میں اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے معروف ڈراموں میں متنوع کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا شخصیات کے حلقے میں اپنی مضبوط شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی مقبولیت کا آغاز ریڈیو اور میوزک سے ہوا جس کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن پر بطور اداکار باقاعدہ پہچان بنائی۔علی انصاری کی بہن مریم انصاری بھی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں۔ علی انصاری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔



