Entertainment
سلمان خان کا اپنے مخصوص دبنگ انداز میں بگ باس 20 کی شوٹنگ کا آغاز
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 20 کی شوٹنگ شروع کردی اور گرینڈ پریمیئر کے لیے ان کا پہلا اسٹائل بھی سامنے آ گیا۔
مصنف Shaukat Pirzada145K بار پڑھا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بگ باس 20 کی شوٹنگ شروع کردی اور گرینڈ پریمیئر کے لیے ان کا پہلا اسٹائل بھی سامنے آ گیا۔
یہ رئیلٹی شو جس کا لوگوں کافی انتظار تھا، اس میں 61 سالہ سلو بھائی کاؤ بوائے ہیٹ، ہاف جیکٹ، ٹی شرٹ اور جینز میں کافی اسٹائلش انداز میں نظر آئے۔
اس موقع پر انہوں نے سیٹ پر تصاویر کے لیے پوز بھی دیے اور وہاں موجود پاپارازی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سیٹ سے سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں سلمان خان کا مخصوص دبنگ انداز نمایاں نظر آیا۔



