بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے فلمی دنیا میں واپسی کے دوران روزانہ 18 گھنٹے کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی۔
51 سالہ اداکارہ نے ممبئی میں اپنی آنے والی اسپائی کامیڈی فلم ’وائب‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر طویل ورکنگ آورز کے حوالے سے گفتگو کی۔
پریتی زنٹا نے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران تقریباً روزانہ طویل شفٹ ہوتی تھی، تاہم میں نے خود 18 گھنٹے کام کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اپنا کام جلد مکمل کر کے امریکا میں مقیم اپنے بچوں کے پاس واپس جانا چاہتی تھی۔
عامر کو 'نظر انداز' کرنے کا دعویٰ، پریتی زنٹا نے پاپارازی کو آڑے ہاتھوں لے لیا