Entertainment
پنکج ترپاٹھی کو بار بار گینگسٹر کا کردار کیوں ملتا ہے؟
بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ میں خود بھی اس بات سے لاعلم ہوں کہ فلم ساز مجھے بار بار گینگسٹر اور جرائم پیشہ افراد کے کردار کیوں پیش کرتے ہیں، حالانکہ حقیقی زندگی میں میری شخصیت ان کرداروں سے
مصنف Rubab Shakeel125K بار پڑھا

بالی ووڈ کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ میں خود بھی اس بات سے لاعلم ہوں کہ فلم ساز مجھے بار بار گینگسٹر اور جرائم پیشہ افراد کے کردار کیوں پیش کرتے ہیں، حالانکہ حقیقی زندگی میں میری شخصیت ان کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔
پنکج ترپاٹھی نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار منفی اور جرائم پیشہ کردار ادا کیے ہیں، جن میں ’گینگز آف واسع پور‘ میں سلطان قریشی، ’لوڈو‘ میں ستّو بھیا اور ’مرزا پور‘ میں اکھنڈانند ترپاٹھی المعروف قالین بھیا شامل ہیں۔
اداکار نے فلم فیئر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے واقعی معلوم نہیں کہ فلم ساز مجھے گینگسٹر کے کرداروں کے لیے مسلسل کیوں منتخب کرتے ہیں۔
بجٹ سے فلم چوڑی، وژن سے بڑی بنتی ہے، پنکج ترپیاٹھی


