Entertainment
بشریٰ انصاری نے طلاق کے بعد نام سے ’انصاری‘ نہ ہٹانے کی وجہ بتا دی
پاکستان کی سینئر اداکارہ، میزبان، مصنفہ اور کامیڈین بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق شوہر اقبال انصاری سے طلاق کے بعد اپنے نام میں ’انصاری‘ شامل رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا؟
مصنف Rubab Shakeel64K بار پڑھا

پاکستان کی سینئر اداکارہ، میزبان، مصنفہ اور کامیڈین بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق شوہر اقبال انصاری سے طلاق کے بعد اپنے نام میں ’انصاری‘ شامل رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا؟
اداکارہ حال ہی میں پاکستانی اداکارہ اور میزبان مصباح خالد کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے نام اور طلاق کے بعد اسے تبدیل نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ سرکاری دستاویزات میں میرا نام بشریٰ بشیر ہے، تاہم میں بشریٰ انصاری کے نام سے جانی جاتی ہوں، بہت سے لوگ مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ اپنے نام سے ’انصاری‘ ہٹا دوں، تاہم میں ایسا نہیں کرنا چاہتی کیونکہ اس سے لوگوں میں مزید الجھن پیدا ہو گی۔
بشریٰ انصاری اور اہلِ خانہ کا ٹرولنگ پر مزاحیہ ردِعمل توجہ کا مرکز بن گیا


