Entertainment
تیمور فلموں میں آئے گا؟ والدہ کرینہ کپور نے مستقبل سے متعلق بتادیا
نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے مستقبل سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تیمور کی دلچسپی بالی ووڈ میں نہیں بلکہ کھیلوں میں ہے۔
مصنف Abdullah30K بار پڑھا

نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کے مستقبل سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تیمور کی دلچسپی بالی ووڈ میں نہیں بلکہ کھیلوں میں ہے۔
اداکارہ کرینہ کپور خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے تیمور علی خان کی پسند اور کھیلوں سے ان کی محبّت کے بارے میں کھل کر بات کی۔
بالی ووڈ بیبو کا کہنا تھا کہ تیمور کو کھیلوں سے بےحد لگاؤ ہے اور وہ اس وقت اپنا زیادہ تر وقت کرکٹ اور فٹبال کھیلنے میں گزارنا پسند کرتے ہیں۔



