Entertainment
ڈیلس: دانش کدہ انٹرنیشنل کا تاریخی عالمی مشاعرہ، شعیب بن عزیز کی صدارت میں یادگار ادبی شام
دانش کدہ انٹرنیشنل ڈیلس کے زیرِ اہتمام ایک تاریخی عالمی مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان کے ممتاز شاعر شعیب بن عزیز نے کی۔
مصنف راجہ زاہد اختر خانزادہ76K بار پڑھا

دانش کدہ انٹرنیشنل ڈیلس کے زیرِ اہتمام ایک تاریخی عالمی مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان کے ممتاز شاعر شعیب بن عزیز نے کی۔
مشاعرے میں پاکستان اور امریکا کے مختلف شہروں سے معروف شعراء و شاعرات نے شرکت کی جبکہ ڈیلس فورٹ ورتھ کے مقامی شعراء نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔
تقریب 2 ادوار پر مشتمل تھی، پہلے دور کی نظامت ڈاکٹر صالحہ سلیمان اور دوسرے دور کی نظامت دانش کدے کے روحِ رواں نادر درانی نے کی۔



