بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈلنگ میں قدم رکھنے کا فیصلہ میری زندگی کا ایک اچانک اور غیر متوقع موڑ تھا، جس نے بعد ازاں مجھے اداکاری کی دنیا تک پہنچا دیا۔
اپنے ماڈلنگ کیریئر کے آغاز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کریتی سینن نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میرا قد اور جسمانی ساخت ماڈلنگ کے لیے موزوں ہے، تاہم اس وقت میں نے کبھی اداکارہ یا ماڈل بننے کا نہیں سوچا تھا۔
کریتی سینن نے کہا ہے کہ میں نے صرف تجربے کے طور پر ماڈلنگ آزمانے کا فیصلہ کیا اور ایک فریش فیس مقابلے میں اپنی تصاویر بھیج دیں، یہ تصاویر میری بہن نے کھینچی تھیں اور بغیر کسی خاص توقع کے انہیں مقابلے میں جمع کرا دیا، جہاں حیران کن طور پر میرا انتخاب ہو گیا۔