Entertainment
ہم اب موسیقی نہیں، ریلز بنا رہے ہیں، ہری ہرن کا بھارتی میوزک کے معیار پر افسوس
ہندی تامل، ملیالم، کناڈا اور تیلگو زبانوں کے سینئر بھارتی گلوکار ہری ہرن کا کہنا ہے کہ ہم اب موسیقی نہیں بنا رہے بلکہ ہم ریلز بنا رہے ہیں۔
مصنف Shaukat Pirzada54K بار پڑھا

ہندی تامل، ملیالم، کناڈا اور تیلگو زبانوں کے سینئر بھارتی گلوکار ہری ہرن کا کہنا ہے کہ ہم اب موسیقی نہیں بنا رہے بلکہ ہم ریلز بنا رہے ہیں۔
دس زبانوں میں 15 ہزار سے زیادہ گیت گانے والے 71 سالہ غزل گائیک کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی موسیقی کے منظر نامے پر انہیں افسوس بھی ہے۔
ان کے مطابق 15 سیکنڈز کے ہُکس، وائرل ریلز اور الگورتھمز اب موسیقی کی تخلیق کے انداز کو طے کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے کہیں نہ کہیں تخلیقی موسیقی کی اصل روح متاثر ہوئی ہے۔



