Entertainment
جمال شاہ نے فریال گوہر کے الزامات کی تردید کردی
اداکار جمال شاہ نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ فریال گوہر کے الزامات کی تردید کردی۔
مصنف Aqib Ali39K بار پڑھا

اداکار جمال شاہ نے سابقہ اہلیہ و اداکارہ فریال گوہر کے الزامات کی تردید کردی۔
ایک بیان میں جمال شاہ نے فریال گول کے گھریلو تشدد اور بیلٹ سے مار پیٹ سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فریال گوہر سے میری شادی 1984 میں ہوئی، جو 1989ء تک رہی، میں نے سابقہ اہلیہ پر کبھی کسی قسم کا تشدد، مارپیٹ یا زیادتی نہیں کی۔
شادی کے بعد چمڑے کی بیلٹ سے تشدد ہوا، حمل ضائع ہوا، ساس کا برقع پہننا پڑا: فریال گوہر


