ممبئی ہائی کورٹ نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سابق منیجر دیشا سالیان کی موت کے معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو کو ایف آئی آر درج کر کے جامع تحقیقات کا حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے یہ حکم دیشا سالیان کے والد ستیش سالیان کی جانب سے دائر درخواست پر دیا ہے جس میں ممبئی پولیس کی جانب سے تحقیقات میں مبینہ غفلت کی نشاندہی کی گئی تھی۔
عدالت نے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن کو ہدایت کی ہے کہ دیشا کے والد کا بیان ریکارڈ کیا جائے، محکمہ ایف آئی آر درج کرے اور تحقیقات کے لیے ایک سینئر افسر مقرر کرے۔