نامور بھارتی فلم ساز رام گوپال ورما نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو فلم انڈسٹری کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ 
اپنی منفرد اور تکنیکی بنیادوں پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ آنے والے دور میں مصنوعی ذہانت کا استعمال سنیما کی دنیا میں ایک بہت بڑا انقلاب لائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اے آئی تکنیک کی وجہ سے اب کسی ڈائریکٹر کو بڑے بجٹ، سیکڑوں کریو ممبران یا مہنگے سیٹس کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے نئے اور باصلاحیت لوگوں کو فلمیں بنانے کے یکساں مواقع ملیں گے۔
ارمیلا اور رام گوپال ورما نے خفیہ شادی کر لی تھی، بھارتی صحافی کا انکشاف