بھارتی ریپر، گلوکار، گیت نگار، میوزک اور مووی پروڈیوسر ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ کی اہلیہ ایشا ریکھی نے شوہر سے علیحدگی کے بعد کہا کہ وہ خوفزدہ تھیں اور خود کو شوہر کی طاقت کے سامنے مغلوب محسوس کرتی تھیں، تاہم انھوں نے یہ انسٹاگرام پوسٹ سے ڈیلیٹ کر دی۔ 
بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ اداکارہ ایشا ریکھی اور 40 سالہ بادشاہ نے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں کی علیحدگی کی خبر نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ ان کی شادی کا اعلان خود ایشا نے انسٹاگرام پر صرف پانچ ماہ قبل کیا تھا۔