Entertainment
بیٹوں سے کہتی ہوں رونا آئے تو رو لینا چاہیے: کرینہ کپور
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹوں تیمور اور جے کی پرورش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بچوں کو اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے کی ترغیب دیتی ہوں۔
مصنف Rubab Shakeel111K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹوں تیمور اور جے کی پرورش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں بچوں کو اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے کی ترغیب دیتی ہوں۔
ممبئی میں فلم ’دائرہ‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں کرینہ کپور خان اور فلم کی ٹیم نے شرکت کی، اس موقع پر کرینہ سے فلم کے حساس موضوع، خصوصاً نابالغوں کے خلاف تشدد کے حوالے سے سوال کیا گیا۔
کرینہ کپور نے کہا ہے کہ بچوں کی حفاظت صرف ماں کی ذمے داری نہیں بلکہ لڑکوں اور مردوں کو بھی اپنی ذمے داری سمجھنی چاہیے۔
ماں بننے کے بعد میری اداکاری میں مزید نکھار آگیا ہے، کرینہ کپور 


