ماریہ ورگاس مس یونیورس میکسیکو 2026 بن گئیں
میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2026ء) میکسیکو کی ریاست جالیسکو سے تعلق رکھنے والی ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026 کا تاج اپنے نام کر لیا، وہ آئندہ مس یونیورس مقابلے میں میکسیکو کی نمائن

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2026ء) میکسیکو کی ریاست جالیسکو سے تعلق رکھنے والی ماریہ ورگاس نے مس یونیورس میکسیکو 2026 کا تاج اپنے نام کر لیا، وہ آئندہ مس یونیورس مقابلے میں میکسیکو کی نمائندگی کریں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 28سالہ ماریہ ورگاس نے لاس کابوس، باجا کیلیفورنیا سور میں ہونے والے قومی مقابلے میں 32 امیدواروں کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ ماریہ ورگاس نے انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور وہ مصنفہ بھی ہیں، انہوں نے فاطمہ بوش کی جگہ مس یونیورس میکسیکو کا اعزاز حاصل کیا ہے۔فائنل مرحلے میں ماریہ ورگاس کا مقابلہ دیگر 4فائنلسٹس سے ہوا، جبکہ ماریانا ماسیاس کو پہلی رنر اپ اور فرنانڈا ابراوا کو دوسری رنر اپ قرار دیا گیا۔ نتائج کے اعلان سے قبل ججز کے سوال کے جواب میں ماریہ ورگاس نے بتایا کہ اگر میں تاج جیتتی ہوں تو اسے فاطمہ بوش کی میراث کو آگے بڑھانے کیلئے استعمال کروں گی۔ ماریہ ورگاس نے کہا کہ میں اس میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے ناصرف دوسروں کیلئے آواز اٹھائوں گی بلکہ لوگوں کی بات زیادہ توجہ سے سننے کو بھی اہمیت دوں گی۔انہوں نے کہا کہ اپنی آواز بلند کرنا صرف دوسروں کی مدد نہیں بلکہ اس سے ایسے دروازے بھی کھلتے ہیں جو پہلے ہمارے لئے بند تھے۔



