ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2026ء) بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے انجری سے صحتیابی کے بعد کام پر واپسی کا اعلان کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ بہت جلد اپنے زیر التوا فلمی پروجیکٹس کی شوٹنگ کے لیے دوبارہ سیٹ پر پہنچ رہی ہیں اور کیمرے کے سامنے آنے کیلئے بیحد پرجوش ہیں۔ انہوں نے جذباتی نوٹ میں لکھا کہ جہاں وہ کام پر واپس جانے کے لیے پرجوش ہیں، وہیں گھر پر ملنے والے آرام، سکون اور اپنوں کے ساتھ بتائے وقت کو بے حد یاد کروں گی۔ واضح رہے کہ رشمیکا کو کچھ عرصہ قبل کولہے پر چوٹ آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا، تاہم اب وہ مکمل صحتیاب ہو چکی ہیں۔