معروف گلوکار اور موسیقار عدنان سمیع نے بالی ووڈ میں پرانے گانوں کو نئے انداز میں ریمکس کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر کھل کر تنقید کر دی۔
55 سالہ گلوکار نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میوزک کارپوریٹس نئی اور دلچسپ چیز تخلیق کرنے کے بجائے تجربات کرنے سے خوفزدہ ہیں۔
عدنان سمیع کے مطابق یہی رجحان فلم انڈسٹری میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں پرانی فلموں کے ریمیک، سیکوئل، پریکوئل اور اسپن آف بنائے جارہے ہیں۔