فلمساز ریاض ملک نے پنجاب آرٹس کونسل کو اپنی فلم کا نام استعمال کرنے پر درخواست دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست2026ء) فلمساز ریاض ملک نے پنجاب آرٹس کونسل کو اپنی فلم کا نام استعمال کرنے پر درخواست دے دی ۔لاہور پریس کلب میں مچ گیلری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض ملک نے کہا کہ ور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اگست2026ء) فلمساز ریاض ملک نے پنجاب آرٹس کونسل کو اپنی فلم کا نام استعمال کرنے پر درخواست دے دی ۔لاہور پریس کلب میں مچ گیلری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض ملک نے کہا کہ ورثہ تھیٹر نے میری فلم عاشق رنگ رنگیلے کانام استعمال کیا جس سے میری فلم کی ساکھ خراب ہوئی ،ریاض ملک نے کہا کہ میری فلم عاشق رنگ رنگیلے کی تشہیری مہم جاری ہے جلد ریلیز کروں گا۔ ریاض ملک نے کہا کہ میری فلم عاشق رنگ رنگیلے کے نام کو غیر قانونی طور پر تھیٹر ڈراما کے نام پر رکھا گیا ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل میں درخواست دی ہے ۔کاروائی کی جائے۔تھیٹر ڈراما کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف ہرجانہ دائر کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں ۔



