بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار امریش پوری کے بیٹے نے فلم کے سیٹ پر اداکار گووندا کو تھپڑ مارنے کی وائرل کہانی کی تردید کر دی۔ 
کئی برسوں سے یہ دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ اداکار امریش پوری نے 1989 کی فلم دو قیدی کی شوٹنگ کے دوران گووندا کو اس وقت تھپڑ مار دیا تھا جب وہ تقریباً 9 گھنٹے کی تاخیر سے سیٹ پر پہنچے تھے۔
اب لیجنڈری اداکار امریش پوری کے بیٹے راجیو پوری نے اس واقعے کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے اس مشہور کہانی کی تردید کی۔