Entertainment
ریتیک روشن کے بیٹے ہریہان کا موسیقی کی دنیا میں قدم، پہلا گانا ریلیز
نامور بھارتی اداکار ریتیک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے بڑے بیٹے ہریہان روشن نے بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے بجائے میوزک کو بطورِ کیریئر منتخب کرتے ہوئے اپنا پہلا انگریزی گانا ریلیز کردیا۔
مصنف Abdullah149K بار پڑھا

نامور بھارتی اداکار ریتیک روشن اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان کے بڑے بیٹے ہریہان روشن نے بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے بجائے میوزک کو بطورِ کیریئر منتخب کرتے ہوئے اپنا پہلا انگریزی گانا ریلیز کردیا۔
ہریہان کا یہ قدم روشن خاندان کی دیرینہ میوزیکل لیگیسی (موسیقی کی روایت) کا تسلسل ہے، جس میں ان کے پردادا معروف موسیقار پردوش روشن اور ان کے دادا کے بھائی راجیش روشن شامل ہیں۔
والد ریتیک روشن نے بیٹے کے گانے 'This Heavenly Place' کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’تم بصیرت اور دانائی کے ساتھ پیدا ہوئے ہو، مجھے تمہاری صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے۔‘



