Entertainment
عرفی جاوید نے اسپتال کے بستر سے تصاویر شیئر کردیں، مداح پریشان
عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر اسپتال کے بستر سے تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada130K بار پڑھا

عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر اسپتال کے بستر سے تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
اداکارہ اور سوشل میڈیا سیلبریٹی نے اسپتال میں داخل ہونے کو اپنی ’’سالانہ آمد‘‘ قرار دیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ بات سنجیدہ تھی، طنزیہ تھی یا سالانہ روٹین میڈیکل چیک اپ سے متعلق تھی۔
ایک تصویر میں عرفی اسپتال کے بستر سے پوز دیتی نظر آئیں۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے ہاتھ میں لگی آئی وی کینولا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا: "سب سے برا حصہ!"
میں دہلی کے ایک شرمیلے لڑکے کیلئے سنجیدہ ہوں، عرفی جاوید کا انکشاف
عرفی جاوید کی شاہ رُخ خان کیساتھ ملاقات کی خواہش 24 گھنٹوں میں پوری ہو گئی


