Entertainment
پولیس والے مجبوری میں نوکری کرتے ہیں، ان کی بھی حفاظت ہونی چاہیے، انور مقصود
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈراما نگار اور کمپیئر انور مقصود نے کہا ہے کہ پولیس والے مجبوری میں نوکری کرتے ہیں اور حکم کے منتظر رہتے ہیں، شہروں کی حفاظت پولیس کرتی ہے، اس کی بھی حفاظت ہونی چاہیے، وہ بیچاری کیا کرے۔
مصنف اختر علی اختر88K بار پڑھا

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈراما نگار اور کمپیئر انور مقصود نے کہا ہے کہ پولیس والے مجبوری میں نوکری کرتے ہیں اور حکم کے منتظر رہتے ہیں، شہروں کی حفاظت پولیس کرتی ہے، اس کی بھی حفاظت ہونی چاہیے، وہ بیچاری کیا کرے۔
داور محمود کے نئے ڈرامے کی تعارفی تقریب میں جنگ ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اپنی زندگی کا آخری اسٹیج ڈراما لکھا ہے، اس ڈرامے کے کسی جملے اور سین کو تبدیل نہیں کرنے دوں گا۔ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، سب میرے دوست ہیں۔



