Entertainment
خدارا ہمارے بچوں کو بچائیں: سونیا حسین کی حکام سے مؤثر اقدامات کی اپیل
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر حکام سے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی اپیل کر دی۔
مصنف Rubab Shakeel139K بار پڑھا

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر حکام سے مؤثر اور سنجیدہ اقدامات کرنے کی اپیل کر دی۔
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سونیا حسین نے اپنی پوسٹ کو ’ہمارے حکام سے ایک اپیل‘ کا عنوان دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ مزید کتنی معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد سخت اقدامات کیے جائیں گے؟
اداکارہ نے کہا ہے کہ معاشرہ ایسے واقعات کو محض انفرادی جرائم سمجھ کر نظر انداز کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، حکام کو ان واقعات کے پیچھے موجود ممکنہ نیٹ ورکس، پلیٹ فارمز اور ذرائع کی بھی تحقیقات کرنی چاہئیں جو بچوں کے استحصال میں سہولت کاری یا اس سے فائدہ اٹھا رہے ہوں۔
سونیا حسین کو بہترین اداکارہ کا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنے پر ساتھی فنکاروں کا شاندار خراجِ تحسین
سونیا حسین کو ’بولڈ برتھ ڈے پارٹی‘ پر شدید تنقید کا سامنا


