Entertainment
منوج باجپائی نے پونے میں 4.45 ایکڑ زمین خرید لی
بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنے ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پونے میں 4.45 ایکڑ اراضی خرید لی۔
مصنف Rubab Shakeel55K بار پڑھا

بھارتی اداکار منوج باجپائی نے اپنے ریئل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں مزید اضافہ کرتے ہوئے پونے میں 4.45 ایکڑ اراضی خرید لی۔
رپورٹس کے مطابق منوج باجپائی نے یہ زمین 1.37 کروڑ بھارتی روپے میں خریدی، جبکہ پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق لین دین 25 اگست 2026ء کو رجسٹرڈ ہوا۔
زمین پونے کے ضلع میں واقع ٹیل بائیلا گاؤں، ملشی تعلقہ میں ہے، جس کا رقبہ تقریباً 1.80 ہیکٹر یعنی 4.45 ایکڑ بنتا ہے۔
منوج باجپائی نئی فلم میں مہاتما گاندھی کا کردار ادا کریں گے


