Entertainment
شوہر نے پہلی شادی چینی خاتون سے کی تھی، سوتیلی بیٹیوں کے قریب ہوں: جیا علی
پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی، سابق اہلیہ اور بچوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔
مصنف Rubab Shakeel161K بار پڑھا

پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی، سابق اہلیہ اور بچوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی نے بتایا کہ میرے شوہر نے کم عمری میں شادی کی تھی اور میں ان کی دوسری اہلیہ ہوں۔
جیا علی کے مطابق میرے شوہر عمران نے 22 سال کی عمر میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایک چینی خاتون سے شادی کی تھی، اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں، جن کی عمریں اب 18 اور 20 سال ہیں، جبکہ دونوں والدین مل کر اپنی بیٹیوں کی پرورش کر رہے ہیں۔
ہمایوں سعید کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی: جیا علی 


