پاکستانی سپر ماڈل اور اداکارہ جیا علی نے اپنے شوہر عمران کی پہلی شادی، سابق اہلیہ اور بچوں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی نے بتایا کہ میرے شوہر نے کم عمری میں شادی کی تھی اور میں ان کی دوسری اہلیہ ہوں۔
جیا علی کے مطابق میرے شوہر عمران نے 22 سال کی عمر میں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی ایک چینی خاتون سے شادی کی تھی، اس شادی سے ان کی دو بیٹیاں ہیں، جن کی عمریں اب 18 اور 20 سال ہیں، جبکہ دونوں والدین مل کر اپنی بیٹیوں کی پرورش کر رہے ہیں۔