کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ شبنم مجیدنے معروف شاعر آصف رحمان کا لکھاہوا گیت’’یاربنانے چھڈ گئے آں‘‘ریکارڈ کروادیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کا ٹیزر گذشتہ روزدیسی فلوریکارڈز نے اپنے یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیز کیاہے جسے بیحد پسندکیاجارہاہے۔اس گانے کی کمپوزیشن طابو علی خان نے ترتیب دی ہے اس کا میوزک حیدرعلی ٹیپونے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ریکارڈنگ و مکس ماسٹرنگ مہروز یوسف نے کی ہے۔ اس گانے کے ویڈیو ڈائریکرسجیل خان ہیں۔اس گانے کی ویڈیو میں معروف ٹک ٹاکر مناہل ملک اور عابد سندھونے ماڈلنگ کی ہے۔اس گانے کا مکمل ویڈیو بہت جلد ریلیز کردیاجائیگا۔ایک ملاقات کے دوران اس گانے کے شاعر آصف رحمان نے بتایاکہ اس سے قبل گلوکارہ نصیبولعل نے ان کا لکھاہواگانا’’دل روندااے ‘‘ گایاتھا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں آصف رحمان کا کہناتھا کہ ان کا مذخورہ گیت جسے شبنم علی نے بہت عمدگی کے ساتھ گایا ہے انشاء اللہ یہ بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچائے گا۔آصف رحمان نے مذیدکہاکہ ان کے دوگانے اور ریکارڈ ہوچکے ہیں جنہیں گلوکارہ عذرا جہاں اور واجد علی بغدادی نے گایاہے جنہیں بہت جلد ریلیز کردیاجائیگا۔