بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ منیشا کوئرالا نے گزشتہ روز نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کو دل دہلا دینے والی صورتحال قرار دیتے ہوئے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ 
کھٹمنڈو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیشا نے کہا کہ نیپال میں آنے والے شدید سیلاب کی تباہی نے انہیں صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
سانحے پر افسوس کرتے ہوئے انہوں نے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس اچانک تباہی نے انہیں کئی سال قبل آنے والے تباہ کن زلزلے کی یاد دلا دی۔ یہ قدرتی آفت حالیہ برسوں میں نیپال میں آنے والی مہلک ترین آفات میں سے ایک بن چکی ہے۔