Entertainment
بیگم کے سامنے ہمیشہ غلطی مان لو، ورنہ بیلن چل جائے گا: امیتابھ کا دلچسپ مشورہ
معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے شو کے دوران شادی شدہ زندگی کو سکون سے گزر بسر کرنے کا اپنا فارمولا اور شوہروں کے لیے احتیاطی تدابیر شیئر کی ہیں۔
مصنف Abdullah48K بار پڑھا

معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے شو کے دوران شادی شدہ زندگی کو سکون سے گزر بسر کرنے کا اپنا فارمولا اور شوہروں کے لیے احتیاطی تدابیر شیئر کی ہیں۔
شو کے دوران بالی ووڈ کے بگ بی نے کہا کہ شوہروں کے لیے سب سے عقلمندی کا کام یہ ہے کہ اگر بیوی غصے میں ہو یا کوئی تنازع کھڑا ہو جائے، تو بغیر کسی بحث کے فوراً اپنی غلطی تسلیم کر لیں۔
انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شوہر نے اپنی غلطی نہ مانی یا الٹا جواب دیا تو پھر "جوتے، چپل اور بیلن" چلنے میں دیر نہیں لگے گی، اس لیے خاموشی میں ہی عافیت ہے۔



