ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2026ء) بھارتی اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے علیحدگی سے متعلق زیر گردش قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گووندا کے مبینہ معاشقوں اور بے وفائی کے باوجود میں کسی بھی صورت انہیں نہیں چھوڑوں گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو لاک اپ میں بطور امیدوار شریک تھیں، تاہم انہیں صحت کی وجوہات کی وجہ سے ریئلٹی شو سے باہر ہونا پڑا۔ شو میں مختصر شرکت کے دوران سنیتا نے گووندا کے مبینہ معاشقوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد اور محبت کو کئی بار آزمائش کا سامنا رہا لیکن اس باوجود میں کسی بھی صورت گووندا کو نہیں چھوڑوں گی۔سنیتا آہوجا نے کہا کہ بھروسہ بہت بڑی چیز ہے، مجھے نہیں لگتا کہ فلم انڈسٹری کا کوئی بھی ہیرو دودھ کا دھلا ہو گا، وہ ہم سے زیادہ وقت ہیروئنز کے ساتھ گزارتے ہیں، تو یہ آپ کی محبت پر منحصر ہے کہ آپ اس صورتِ حال کو کس طرح لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کسی اداکار کی بیوی بننے کیلئے آپ کو اپنا دل پتھر کا رکھنا پڑتا ہے، جب میں 15سال کی تھی تو مجھے گووندا سے محبت ہوئی تھی، آج میں 56سال کی ہوں اور اب بھی ان سے اتنی ہی محبت کرتی ہوں، میں نے انہیں کئی بار معاف کیا ہے، ممکن ہے ،اگر محبت دل سے ہو تو انسان معاف کر کے آگے بڑھ جاتا ہے۔