Entertainment
ککو نے میری زندگی ہمیشہ کیلئے بدل دی، اجے دیوگن کا ہدایتکار کو خراج عقیدت
بالی ووڈ کے سینئر اداکار اجے دیوگن نے ہدایتکار ککو کوہلی کی موت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔ فلمساز و ہدایت کار ککو کوہلی منگل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 77 برس کی عمر
مصنف Shaukat Pirzada119K بار پڑھا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اجے دیوگن نے ہدایتکار ککو کوہلی کی موت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔ فلمساز و ہدایت کار ککو کوہلی منگل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
ککو کولی نے 1991 میں اپنی فلم پھول اور کانٹے میں اجے دیوگن کو متعارف کروایا جو کہ اجے کی بالی ووڈ میں اداکاری کے سفر کا آغاز بھی تھی۔
اجے دیوگن نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ککو کوہلی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، کچھ لوگ آپ کی زندگی کا رخ ہمیشہ کے لیے بدل دیتے ہیں۔ ککو جی بھی میرے لیے انہی لوگوں میں سے ایک تھے۔ مجھ پر اعتماد کرنے کے لیے میں ہمیشہ انکا مشکور رہوں گا۔ ان کی کمی بہت محسوس ہوگی۔



