Entertainment
بات پہلی بیوی بننے کی نہیں بات واحد بیوی ہونے کی ہے: مشال خان
مقبول ڈرامہ سیریل سنو چندا سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی معروف اداکارہ و میزبان مشال خان نے شادی سے متعلق اپنے خدشات ظاہر کر دیے۔
مصنف Wajiha Naz107K بار پڑھا

مقبول ڈرامہ سیریل سنو چندا سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی معروف اداکارہ و میزبان مشال خان نے شادی سے متعلق اپنے خدشات ظاہر کر دیے۔
حال ہی میں مشال خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سے متعلق اپنے خدشات اور ترجیحات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ شادی جیسا خاص موقع ابھی میری زندگی میں نہیں آیا، تاہم جب آئے گا تو اچانک ہی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی کو نجی رکھنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے یہ فکر ہے کہ میں کس طرح اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ لوگ میری ازدواجی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔
میرا اداکاری میں آنا محض اتفاق تھا: مشال خان


