Entertainment
تہوار کی اصل روح لباس میں نہیں اقدار میں ہوتی ہے، کریتی سینن کا تنقید پر جواب
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن جنہیں رکشا بندھن کے اشتہار میں لباس کے انتخاب پر تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، اب انھوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تہوار کی اصل روح لباس میں نہیں بلکہ ان جذبات اور اقدار میں ہوتی
مصنف Shaukat Pirzada100K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن جنہیں رکشا بندھن کے اشتہار میں لباس کے انتخاب پر تنقید اور ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا، اب انھوں نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تہوار کی اصل روح لباس میں نہیں بلکہ ان جذبات اور اقدار میں ہوتی ہے جو انسان اپنی روایات سے وابستہ رکھتا ہے۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر کریتی سینن نے لکھا، تہواروں کی اصل روح ان کپڑوں میں نہیں ہوتی جو آپ پہنتے ہیں، بلکہ ان جذبات اور معنوں میں ہوتی ہے جو آپ اپنی روایات کے لیے اپنے دل میں رکھتے ہیں۔



